پلوامہ/اننت ناگ//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج پلوامہ اور اننت ناگ اَضلاع کے مختلف صحت اِداروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے اِداروں کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور اِن اِداروں میں مریضوں کو دستیاب اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے اونتی پورہ میں ایمز کے دورے کے دوران پریمیئر ہیلتھ سینٹر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیااور مختلف جاری کاموں کے بارے میں عمل آوری ایجنسیوں کے حکام سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کوموقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں وہ تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تیز کریں۔سیکرٹری کو ایک تفصیلی پرزنٹیشن کے ذریعے آئند ایمز میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔بعد میں سیکرٹری صحت نے جی ایم سی اننت ناگ کا تفصیلی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں میڈیکل کالج کمپلیکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اِنتظامیہ اور متعلقہ اَفسران کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے جاری کا جائزہ لیا اور جے کے پی سی سی کو تمام کاموں کو بالخصوص لیکچر ہال ، ہوسٹل کی عمارت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو تمام سڑکوں کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے ضلع ہسپتال اننت ناگ کے دورے کے دوران مریضوں کو دستیاب مختلف سہولیات کا معائینہ کیا ۔ سیکرٹری نے مریضوں کی دیکھ ریکھ ، ڈاکٹروں کی دستیابی ، پیرا میڈیکس ، ادویات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیگر متعلقہ سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں صفائی ستھرائی سے بھی مطمئن کیا۔ سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نے یوٹی میں صحت شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور مریضوں کو معیاری اور سستا علاج فراہم کرنے کے لئے پوری طرح وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے موقعہ پر ہی متعلقہ اَفسران کو زیر تعمیر اے بلاک کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ان دوروں کے دوران پرنسپل میڈیکل کالج اننت ناگ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، اے ڈی سی اونتی پورہ ، چیف انجینئر ایمز ، جے کے پی سی سی کے اِنجینئر اور ضلع اِنتظامیہ پلوامہ اور اننت ناگ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔










