بارہمولہ اور سوپور کی میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//صدر میونسپل کونسل سوپور محترمہ مسرت کار اور صدر میونسل کونسل بارہمولہ توصیف رینہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گور کے ساتھ بات چیت کے دوران اَپنے اَپنے حلقوں کے ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔توصیف رینہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو بارہمولہ ٹائون کے اہم مطالبات سے آگاہ کیا جن میں میونسپل حدود میں کثیر السطح کار پارکنگ کا قیام ، فٹ بال اکیڈیمی رنگوار ، نیا منی سیکرٹری ، جہلم کی خوبصورتی ، ٹائون کے لئے سٹریٹ لائٹس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر ، اندرونی گلیوں کی تعمیر ، نکاسی کا مناسب نظام ، بارہمولہ کے لئے گہرے نکاسی آب کا منصوبہ ، ایم سی کی حدودکی حد بندی ، پرانے شہر کی رَش کو کم کرنا اور صنعتی علاقہ شامل ہیں۔اِسی دوران محترمہ مسرت کار نے سوپور کے مسائل اور مطالبات کی ایک یاد داشت بھی پیش کی جس میں سوپور کے لئے ڈیپ ڈرنیج پروجیکٹ ، منی سیکرٹریٹ کا قیام ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور کو اَپ گریڈ کرنا اور ماڈل ٹائون میں سوپور نیو بس اڈہ کی ترقی کے علاوہ دیگر عوامی مسائل شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اور عوامی نمائندوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمام جائز مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ کے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے حلقوں کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔بعد میں سربراہ گورنمنٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل بزنس اینڈ اِی ۔ کامرس ، ایچ ڈی ایف سی بینک شریمتی سمیتا بھگت نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔شریمتی سمیتا بھگت نے لیفٹیننٹ گورنر کو مالی شمولیت اور کاروباری ترقی کے لئے بینک کی کوششوں اور اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔