arun kumar mahta

چیف سیکرٹری نے اُمنگ پلیٹ فارم میں 6 مزید ای ۔ سروسز کے انضمام کا آغاز کیا

سرینگر//جموں و کشمیر میں موبائل گورننس کے دور کا آغاز کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج 6 مزید خدمات کا آغاز کیا جن کی تعداد اب 31 آن لائن سروسز پلیٹ فارم پر ہے جسے یو ایم اے این جی کہا جاتا ہے ۔ یو ایم اے این جی یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننس ایک کثیر لسانی موبائل پلیٹ فارم ہے جو ’’ کسی بھی وقت ۔ کہیں بھی گورننس ‘‘ فراہم کرتا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ’ آپکا موبائل ہمارا دفتر ‘ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ حکومت جموں و کشمیر موبائل موڈ کے ذریعے شہریوں کو مرکوز خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے مزید کہا ’’ اس سے خدمات تک رسائی میں اضافہ ہو گا اور خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کی سہولت میں اضافہ ہو گا ‘‘۔ یو ایم اے این جی پلیٹ فارم پر خدمات ڈیجٹائیزڈ ہیں اور شہریوں کو سروس کیلئے درخواست سے لے کر سرٹیفکیٹ /اجازت کی وصولی تک اس کی کاروائی تک ایک ون اسٹاپ حل فراہم کرتی ہیں ۔ فراہم کی جانے والی خدمات آن لائن ادائیگی کے گیٹ وے اور ڈیجٹل فیڈ بیک کے ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ ریونیو کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، مشن یوتھ کی ممکن سکیم ، عمر کا سرٹیفکیٹ ، فٹنس سرٹیفکیٹ /میڈیکل چیک اپ ، صحت اور طبی تعلیم کا فزیکل چیلنج سرٹیفکیٹ اور جل شکتی محکمہ کا کمرشل واٹر کنکشن نامی 6 اضافی خدمات کے آغاز کے ساتھ 31 مشہور خدمات تک عوام https://web.umang.gov.in پر یا موبائل ایپ ’UMANG ‘ اور ’ IOS ‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے ۔