370کو واپس لانے کا وعدہ نہیں کرتالیکن کوشش کروں گا:غلام نبی آزاد
کپوارہ//جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزادنے منگل کے روز کہاکہ میں دفعہ370کوواپس لانے کاوعدہ تونہیں کرسکتا ہوں لیکن اسکی بحالی کیلئے کوشش کروں گا۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر پچھلے 5 سالوں سے اقتصادی اور معاشی بحرانی کا شکارہے ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق غلام نبی آزاد نے’’ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی‘‘بنانے کے بعد پہلی بار سرحدی ضلع کپوارہ کیا۔انہوںنے دورہ کے دوران ڈاک بنگلہ ٹنگڈار میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اسے پہلے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزادنے ٹی آر سی کپوارہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں وہاں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور لوگوں کو ان کے مشکلات دور کرنے کیلئے بات کی۔ بعد میں غلام نبی آزاد نے ٹنگڈار کا رخ کیا اور یہاں ڈاک بنگلہ ٹنگڈار میں ایک عوامی کنونشن سے خطاب کیا ۔غلام نبی آزاد نے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی آٹیکل370کیلئے لڑے گی اور 370کی واپسی کیلئے جدوجہد کرے گی۔ آزاد نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی میں ٹنگڈار کے لئے ایک خاص بھرتی پیکیج لاوں گا۔ انہوں نے کہا جب میرا حکومت تھی اس دور ٹنگڈر میں جو ڈیولپمنٹ ہوئی، وہ میرے ہی بدولت میرے ہی دور میں ہوئی ،جب میں چیف منسٹر تھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹنگڈار کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان لوگوں کا جو بڑا مسلہ ٹنل کا ہے، اس پر بات کرکے اس ٹنگڈار کیلئے ٹنل کا مسلہ دور کرکے رہوں گا۔ اس کے علاوہ اراضی کا مسلہ جو ہے اسکے ساتھ کوئی چھیڑ نہیں ہوگی یہ زمین ہماری ہے اور ہم ہی اس کے رکھوالے ہیں۔










