wood

اننت ناگ،کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی

درجنوں کنبے آشیانوں کی تعمیر سے محروم ، کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ/کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا ہے۔ اسی دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ کئی ماہ پہلے ان کے حق میں تعمیراتی لکڑی منظور کر لی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کو لکڑی فراہم نہیں کی گئی۔سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ/کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی لکڑی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ نمائندے کے مطابق ان علاقوں میں رہایشی پذیر لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نو ماہ سے زائد عرصہ سے ان کے حق میں تعمیراتی لکڑی منظور کی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کو فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اپنے آشیانوں کی تعمیر سے ہنوز محروم ہے۔ نمائندے امان ملک کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ عمارتی لکڑی دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنے آشیانوں کی تعمیر سے بھی ابھی محروم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرف سے پولیس تھانوں، محکمہ کے دفاتر اور لکڑی ڈیپو میں ہزاروں فٹ لکڑی بوسیدہ ہو رہی ہے اور دوسرے طرف سے لوگوں کو محکمہ اس بات کی داد دیتا ہے کہ ان کے پاس عمارتی لکڑی دستیاب نہیں ہے۔ نمائند ے کے مطابق مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ کی لاپروائی کے نتیجے میں ان کی زندگی بسر کرنا اب محال ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ ان کے حق میں عمارتی لکڑی جلد از جلد واگزر کی جائے تاکہ وہ اپنے مکانوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کر سکے۔