بڈگام//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سنیچروار کو بڈگام کا دورہ کیا اور یہاں ڈاک بنگلو میں ڈی ڈی سی ، بی ڈیسی ممبران ، میونسپل کونسلوں کے صدور اور دیگر پی آر آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وفود نے چیف سیکرٹری کے سامنے اَپنے مطالبات اور مسائل گوش گزار کئے ۔ چیف سیکرٹری نے انہیں بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مختلف محکموں کی طرف سے اَپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔سٹالوں میں زراعت ، باغبانی ، سماجی بہبود، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم نے اَپنی مختلف اشیاء پیش کیں اور چیف سیکرٹری کو دستکارروں کو ان سے وابستہ فوائد سے آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے مختلف سکیموں کے تحت آنے والے مختلف مستحقین سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے جسمانی طور خاص اَفراد میں آلاتِ سماعت اور وہیل چیئرس تقسیم کیں۔اُنہوں نے ڈیری یونٹوں ، مشروم ، اے پی آئی کلچر ، ایمبرائیڈری ، ایگری کلچر یونٹوں کے لئے منظور ی اَسناد بھی تقسیم کئے ۔اُنہوں نے سکیم کے تحت منظور شدہ مستفیدین کے درمیان سبسڈی والے ٹریکٹر اور زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں سے متعلق دیگر مشینری کی چابیاں حوالے کیں۔










