جموںوکشمیر کا درجہ گذشتہ پانچ برسوں میں 17 سے 8 تک بہتر ہوا ہے
سری نگر//مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نےکشمیر اَپنا تین روزہ دورہ مکمل کیا ۔ وزیر مملکت موصوف مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام مرحلہ سوم کے ایک حصے کے طورپر وادی کے دورے پر تھے۔ڈاکٹر سبھاس سرکار نے اَپنے دورے کے اختتام پر میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیمی شعبے میں مجموعی ترقی پر اطمینان کا اِظہا ر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں ایک مہم چل رہی ہے جس کی توجہ صرف تعلیم پر نہیں بلکہ طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر مرکوز ہے جسے دیکھ کربہت خوشی ہوتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت تعلیم نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کو تعلیم کے لئے ملنے والے فنڈس گذشتہ دو برسوں میں 8,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 9,600 کروڑ روپے ہوگئے ہیں جو یوٹی کے لئے فخر کی بات ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ قومی کامیابیوں کے سروے کے مطابق جموںوکشمیر کا درجہ گذشتہ پانچ برسوں میں 17 سے 8 تک بہتر ہوا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے کافی بہتری ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف نے یہ بھی کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں کلاس دسویں کے پاس فیصد میں تین فیصد پوائنٹس کا اِضافہ ہوا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاس فیصد میں 3.4 فیصد اِضافہ ریکارڈ توڑنے سے کم نہیں۔اُنہوںنے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے میں اِضافے پر خوشی کا اِظہار کیا جو کہ گذشہ دو برسوں میں کافی بڑھ گیا ہے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے زیادہ سے زیادہ سکولوں میں سمارٹ کلاس روموں کے قیام پر بھی اطمینان کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر سبھاس سرکار نے قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے قیام میں پیش رفت کی رفتار پر خوشی کا اِظہار کیا اور کہا کہ کشمیر میں حالیہ کچھ عرصے میں پرائمری سطح 70,000 نئے اِندراج ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے قومی نصاب کافریم ورک ملک میں بہت جمہوری ہے اور نظا م کی بہتر ی کے لئے طلباء اور ان کے والدین سمیت تمام شراکت داروں سے تجاویز لی جاتی ہیں۔اُنہوں نے اعلیٰ تعلیم کے تناظر میں کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں ایک بین ڈسپلنری نقطہ نظر متعارف کیا گیا ہے جس سے طلباء کو ملک کے دوسرے حصوں سے اَپنے ہم منصبوں سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔اَپنے دورے کے دوران ڈاکٹرسبھاس سرکار نے کولگام میں 100 بستروں والے گجر اور بکروال ہوسٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اُنہوں نے کہا کہ طلباء کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے بعد میں ملک میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوںکے اِفتتاح میں حصہ لیا ۔ پروگرام کا اِفتتاح وزیر اعظم نریندرمودی نے ریموٹ لی کیا تھا۔










