اتل ڈولو نے کپواڑہ میں ربیع مہم 2022-23 کا آغاز کیا

چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی حفاظت محکموں کی ترجیح ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری

کپواڑہ//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج ضلع کپواڑہ کے کلیگام میں ایک مہا کسان سمیلن میں ربیع مہم 2022-23 کا افتتاح کیا ۔ کسانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اتل ڈولو نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں مدد کرنے والے مختلف طویل مدتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے محکمہ کی اسکیموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے میں محکمہ اور کاشتکار برادری کے درمیان پُل کے طور پر کام کرنے پر پی آر آئی کے کردار کو سراہا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس مہم کے انعقاد کا مقصد فصل کے سیزن کی کارروائی کے دوران فصل کی کارکردگی کا جائیزہ لینا اور ربیع کی فصل کے حساب سے اہداف کا جائیزہ لینا ، اہم معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے بیجوں ، دالوں اور دیگر زرعی فصلوں میں خود کفالت کے حصول کے لئے زرعی ماحولیات پر مبنی فصلوں کی منصوبہ بندی اور تنوع کو ترجیح دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کسان محکمانہ سکیموں سے مستفید ہوں تا کہ ان کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کو حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمیں اس انداز سے مرتب کی گئی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان زرعی شعبے کی طرف راغب ہوں ۔ ربیع مہم کے بارے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ربیع کی فصلوں کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے ، فصل کی شدت ، مختلف فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہا ہے ۔ مسٹر ڈولو نے کہا کہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی معاشی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ کچھ خاص اقدامات کر رہا ہے جس میں مربوط کاشتکاری کا نظام وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی میکانائیزیشن ایک اور فوکس ایریا ہے اور کسانوں کو سستی زرعی مشینری فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے وادی بھر میں ربیع مہم کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈویفوڈ ساگر دتاترے ، چیف ایگریکلچر آفیسر کپواڑہ جی ایم دھوبی اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ماڈل ٹاؤن سوپور میں انٹی گریٹڈ ایگریکلچر ماڈل کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ربیع مہم کی بھی نگرانی کی ۔