سانبہ//بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے جموں و کشمیر میں عوامی رسائی کیلئے مرکزی حکومت کی پہل کے ایک حصے کے طور پر آج سرحدی ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا اور عوامی امنگوں کو بھی سُنا ۔ سانبہ میں دو روزہ دورے کے پہلے دن وزیر نے سب ڈویژن گھگوال کا دورہ کیا جہاں ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین ، سرپنچ نے مطالبات اور ترقی کی خواہشات پیش کیں ۔ دورے کے دوران وزیر موصوف کے ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیر مین کیشودت شرما ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ ، ڈپٹی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ٹرانسپورٹ کمشنر راہول شرما اور دیگر ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی کے چئیر مین اور ممبران ، پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں کا بہت بڑا اجتماع تھا ۔ وزیر موصوف نے مرکزی حکومت کی وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے فوائد کو عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر یو ٹی کیلئے باقاعدگی سے ٹور پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خطے میں نقل و حمل کے نظام اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے جسے اب تک نظر انداز کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جن میں میونسپل کمیٹی بڑی براہمناں میں ڈرنیج سیکٹر کے تحت گہرے نالے کی تعمیر جس کی لاگت 271.00 لاکھ روپے ہے ، 4 لنک سڑکوں کی تعمیر ، 2 آر سی سی پُل اسپین ، 1 وینٹڈ کاز وے شامل ہے ۔ شانتنو ٹھاکر نے ممکن اسکیم ، لاڈلی بیٹی اسکیم ، پی ایم ای جی پی اسکیم ، دستکاری ، ہینڈ لوم ، ڈیجٹل انڈیا پہل کے تحت لینڈ پاس بُک کے استفادہ کنندگان میں منظوری کے خطوط بھی تقسیم کئے اور مستفدین میں 03 ای رکشا بھی تقسیم کئے گئے ۔ بعد ازاں مرکزی وزیر نے ڈرائی پورٹ سانبہ کا معائینہ کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون ملک کنٹینر ڈپو ( ڈرائی پورٹ ) جو ایسوسی ایٹڈ کنٹینر ٹرمینل لمٹیڈ ( اے سی ٹی ایل ) کی طرف سے گھریلو اور بین الاقوامی تجارت کی پذیرائی کیلئے قائم کیا جا رہا ہے اس سے جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کی رفتار بڑھے گی ۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ ایم ڈی سڈکو ، ڈائریکٹر ہینڈی کرادٹس ہینڈ لوم ، آر ٹی او جموں ، اے سی ٹی ایل کے نمائندے موجود تھے ۔










