ہندوارہ//آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت میں جمعے کوایک تقریب کے دوران لنگیٹ قصبہ میں واقع پبلک پارک میں108فٹ اونچا یادگار قومی پرچم’ ترنگا‘نصبکیا گیا جس کا افتتاح ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کی موجودگی میں لنگیٹکی2 چھوٹی بچیوں نے بٹن دبا کر افتتاح کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق اس موقع پر ڈوِیڑنل کمشنر کشمیر نے لنگیٹ کے عوام، ڈی ڈی سی چیرپرسن، پی آرآئز، لنگیٹ اور ہندوارہ کے مونسپل کونسلروں کو مبارکباد پیش کی۔پی کے پولے نے کہاکہ اب کشمیرمیں لوگ شانتی امن سے زندگی جینا چاہتے ہیں، اب یہاں امن کا ماحول ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر کے لوگوں نے اگست میں قومی ترنگالہرایا اور اب یہ صاف ہوگیا ہے کہ پہلے جب لوگ اپنا حب الوطنی کا جذبہ اندر رکھتے تھے، اب وہ جذبہ باہر نکال کر دکھا رہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ آج کی جویہاں ایک اچھی تقریب ہوئی، اسکے ساتھ ساتھ آج حضرات پیغمبر صاحب کے جنم دن کاپہلا جمعہ بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس جمعہ نماز سے پہلے جو یہ تقریب ہوئی مجھے لگتا ہے کافی اچھی تقریب رہی اور میں ایک بار پھر یہاں کی عوام اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس موقع پر ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان سلطان پنڈت پوری،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ، سی او 30آرآر لنگیٹ، ایس پی ہندوارہ کے علاوہ دیگر ڈی ڈی سی ممبران اور پی آر آئز موجود تھے۔ ادھر آرمی پریس بیان کے مطابق آزادی کا امرت مہوتسوکی یاد میں ایک 108 فٹ اونچا یادگاری قومی پرچم مشہور پبلک پارک ٹاؤن لنگیٹ میں نصب کیا گیا ہے۔ 108 فٹ اونچا قومی پرچم پورے شمالی کشمیر کے کپواڑہ علاقے کے لنگیٹ میں سب سے بڑا پرچم ہوگا۔فوج نے کہاکہ ایسے یادگار قومی پرچم کی موجودگی یقیناً ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور مقامی لوگوں میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرے گی۔ بیان کے مطابق اس منصوبے کا سنگ بنیاد 5 جولائی2022 کو رکھا گیا تھا اور 14 اکتوبر2022 کو قومی پرچم کو قوم کے نام وقف کیا گیا ۔










