مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار کا دورۂ کولگام

ترقیاتی پروجیکٹوں اور سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیا

کولگام//مرکزی وزیر مملکت تعلیم ڈاکٹر سبھاس سرکار نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طورپرآج ضلع کولگام کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر مملکت نے عوامی رَسائی پروگرام کے دوران کئی تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اُنہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں اورضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے اَپنے دورے کے پہلے دِن منی سٹیڈیم کولگام کا دورہ کر کے اَپنے دورے کا آغاز کیا جہاں اُنہوں نے متعدد کھیلوں کے زُمروں میں اِنٹرزون ضلعی سطح کے مقابلوں اور ٹورنامنٹوں کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کشمیری زبان میں کہا کہ صحت مند اور فٹ رہنے کے لئے کھیلوں کی کلید کا حوالہ دیا ۔اُنہوںنے کہا کہ قوم ہمہ گیر ترقی اور ہر میدان میں ترقی کی گواہی دے رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے بھی منظر نامے اور عروج پر ترقی کا مشاہدہ کیا۔مرکز ی وزیر مملکت نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شرکت کر کے نام روشن کرنے پر شاباشی دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے عوامی رَسائی کی پہل کی ہے جس کے تحت 70 وزراء جموںوکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ترقیاتی منصوبوں اور مختلف فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے علاوہ مقامی لوگوں سے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے ڈی ایڈکشن سینٹر کولگام کا دورہ کیااور اس کے کام کاج اور یہاں سینٹر میں منشیات کے شکار اَفراد کی باز آباد کاری کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر سبھاس سرکار نے گورنمنٹ مڈل سکول رنگریز محلہ کولگام میں ایک سمارٹ کلاس روم کا بھی اِفتتاح کیا اور یہاں کے طلباء سے بات چیت کی۔بعد میں اُنہوں نے چنسن چولگام کا دورہ کیا اور پی آر آئی ممبران کی موجودگی میں یہاں امرت سروور کا اِفتتاح کیا۔