زائد اَز 10کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا
رام بن//مرکزی وزیر مملکت اقلیتی امور جان برلا نے جموںوکشمیر ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہونے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف ترقیاتی سکیمیں شروع کی ہیں۔اِن باتوں کا اِظہارمرکزی وزیر مملکت جو کہ عوامی رسائی پروگرام کے حصہ کے طورپر رام بن کے ایک روزہ دورے پر ہیں ،نے ضلع ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے یہاں طلب کی گئی اَفسران اور پی آر آئی کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ حکومت سماج کے سماجی و اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کی بہتری کے لئے تمام فلاحی سکیموں کے تحت اسے فائدہ پہنچانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد تک پہنچنے کے لئے وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی کو بے گھر اَفراد کو مکان فراہم کرنے کے لئے ایک اَچھی پہل قرار دیتے ہوئے اِنتظامیہ سے اِس سکیم کو مکمل کرنے کے لئے کہا تاکہ ہر بے گھر کو سکیم کے تحت مکان مل سکے۔مرکزی وزیر نے محکمہ وار ، سکیم وار اور سیکٹر وار تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ وزارتِ اقلیتی امور کے تحت آنے والی سکیموں کی کی تجاویز پیش کریں تاکہ ان سکیموں کے فوائد مجموعی سطح پر پہنچ سکیں۔ اُنہوں نے متعلقہ لوگوں کو سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بیداری پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ مستحق اَفراد ان کے لئے بنائی گئی فلاحی سکیموں سے فائدہ اُٹھاسکیں۔اُنہوں نے ضلع میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں اور حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں ’’ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریہاس‘‘ مقصد حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم کی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے مرکزی حکومت اور یوٹی حکومت سے شروع کی گئی مختلف شعبوں کی مختلف سماجی اور مالی اِمدادی سکیموں کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں میں اِمداد تقسیم کی۔وزیر مملکت جان برلا نے کئی پروجیکٹوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا جن میں کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم، 10.5 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم بشمول 1.96 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم کنڈی کرول ،3.37 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم نیرا ( نئی )اور 5.18 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم بوہر دھرجل جیون مشن کے تحت شامل ہیں۔اُنہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی اِی ۔ اِفتتاح کیا جن میں اَمرت سروورا ، دوری لگگلی ، دھندرتھ۔بی، تھلوا، پرنوٹ بی۔ لیویرا ، چملو اس ، سنکری مندر کھلدھر اور ہارویسٹنگ تالاب ، باس بھٹن شامل ہیں۔اِس سے قبل وزیر مملکت موصوف نے ایک نمائشی اور بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے دیگر معززین کے ساتھ مختلف محکموں کی طرف سے ان کی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالوں کا معائینہ کیا جن میں باغبانی ، زراعت ، اینمل ہسبنڈری ، بھیڑ پالن ، ڈی آئی سی ، ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹس ، این آر ایل ایم اور بینکنگ سیکٹر شامل ہیں۔اُنہوں نے مقامی مصنوعات میں گہری دِلچسپی ظاہر کی اور مارکیٹ میں مقبولیت کے لئے ان مصنوعات کی تشہیر کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اِثنا، وزیر مملکت نے تیجسوینی سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کے علاوہ ’’ آپ کی زمین آپ کی نگرانی‘‘ کے تحت اراضی کے مالکان کو زمین کے پاس بُک حوالے کیں۔اُنہوں نے مفت گیس کنکشن ، اجولا یوجنا اور پی ایم جی کے وائی کے تحت مفت راشن کِٹس بھی مستحقین میں تقسیم کیں۔اُنہوں نے سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ جسمانی طور خاص اَفراد کو ٹرائی سائیکلون کی چابیاں حوالے کیں۔ اُنہوںنے ’’ ممکن ‘‘ سکیم کے تحت اِستفادہ کنند گان کو گاڑیوں کی چابیاں ، تیجسوینی سکیم کے تحت منظور ی نامے ، پی ایم اِی جی پی اور قومی بی۔ بورڈ کے تحت مستفید ین میں ان کی اَپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹس قائم کرنے کے لئے سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے پی پی ٹی کے ذریعے ضلعی پروفائل کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعارف کی گئی فلیگ شپ ، ترقیاتی اور روزگار پیدا کرنے والی سکیموں کے بارے میںبتایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں جنگلی اَنار ، شہد کی پیداوار کی کافی صلاحیت موجود ہے اور ضلعکو شہد اور انار دانہ کے لئے ’’ ایک ضلع ایک پروڈکٹ ‘‘ کے لئے دونوں مصنوعات کا اِنتخاب کیا گیا ہے۔بعد میں ڈی ڈی سی ، پی آر آئی کے اراکین کا ایک وفد چیئرپرسن ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان پر مشتمل تھا جس میں وائس چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی رام بن رابعہ بیگ ، ڈی ڈی سی اراکین بشیر رونیال ، رینو کا کٹوچ، جگویر داس ، بشیر احمد نائیک شامل تھے۔ فیاض احمد ، گلشن پروین ، بی ڈی سی چیئرپرسن شفیق اور پی آر آئیز نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کے مختلف مطالبات پیش کئے اور ان کے جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔صدر میونسپل کونسل رام بن سنیتا سمبریا کی قیادت میں ایک وفد نے ممبران ، میونسپل کونسل ، گوپال رینہ اور خالد وانی کے ساتھ میونسپل کونسل رام بن میں کروڑوں روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے حکومت کی تعریف کی ۔ اِس کے علاوہ میونسپل کے لئے مزید اَفرادی قوت کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر مملکت نے وفود اور اَفراد کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد اَزجلد حال کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں کو بھیج دیا جائے گا۔میٹنگ میں دیگر متعلقین کے علاوہ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما، اے ڈی ڈی سی راجندر شرما، اے ڈی سی ہربنس شرما، پی او جہانگیر ہاشمی ، سی پی او ڈاکٹر کستوری لال ، ایڈیشنل ایس پی محترمہ رجنی شرما، جی ایم ، ڈی آئی سی رویندر آنند ، اے سی آر غیاث الحق ،ڈپٹی ڈی اِی او لال چند، اے سی پی ایس سورن سنگھ،اے سی ڈی اشوک سنگھ ، لائن ڈیپارٹمنٹوں کے ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔










