سرکار نے جموں کشمیر میں سال2022-23 کے تحت نظرثانی شدہ تخمینہ

اور آئندہ مالی سال2023-24 بجٹ تخمینہ کی میزانیہ اورتجاویز پر پیر10اکتوبر سے بحث کا آغاز کیا

سرینگر//سرکار نے جموں کشمیر میں سال2022-23 کے تحت نظرثانی شدہ تخمینہ اور آئندہ مالی سال2023-24 بجٹ تخمینہ کی میزانیہ اورتجاویز پر پیر10اکتوبر سے بحث کا آغاز کیا ہے،جبکہ محکموں کو بحث کی طے شدہ تاریخ سے قبل تعمیلی رپورٹوں کو محکمہ خزانہ کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل بجٹ کا کہنا ہے کہ رواں مالی کے نظر ثانی شدہ تخمینہ اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سلسلے میں اخراجات،آمدنی،قرضہ جات، وزیر اعظم ترقی فنڈ اور مرکزی معاونت والی اسکیموں پر بحث ہوگی۔انہوں نے محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ بجٹ کے اعلانات پر ایکشن ٹیکن رپورٹیں کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ بجٹ اور ‘ایف آر بی ایم’کے بارے میں مکمل تفصیلات بحث کی طے شدہ تاریخ سے بہت پہلے محکمہ خزانہ کو پیش کریں۔ ڈائریکٹر جنرل بجٹ نے مطلع کرتے ہوئے کہا”محکمے صرف ان افسران محکمہ خزانہ میں اپنے متعلقہ بجٹ اجلاس میں شرکت کر نے کیلئے طلب کریںجن کی بالکل ضرورت محسوس ہے۔ مزید کہا گیا کہ جموں میں مقیم محکمہ جات کے سربراہان کی بجٹ تجاویز پر بحث ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس سلسلے میں12دن تک جاری رہنے والی اس بحث کا آگاز پیر کو کیا گیا جس کے دوران محکمہ کاپرایٹو،محکمہ انفارمیشن،محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،محکمہ مہمان نوازی و تواضع،محکمہ محنت و روزگار،سٹیشنری و دفتری سپلائی،محکمہ ٹرانسپورٹ،محکمہ قبائلی امور کے نظر ثانی شدہ تخمینہ اور آئندہمالی سال کے بجٹ پر تجاویز پیش کی گئی اور ان پر بحث ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل(بجٹ) کے مطابق21نومبر تک جاری رہنی والی بجٹ بحث کیلئے منگل کو محکمہ ثقافت،محکمہ سماجی بہبود، محکمہ شہررسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، محکمہ مال جبکہ 12اکتوبر کو،محکمہ امور نوجوناں،و کھیل کود، فنی تعلیم،محکمہ صنعت و حرفت،محکمہ جنگلات اور محکمہ قانون،انصاف و پبلک ایڈمنسٹریشن اور پارلیمانی امور کے بجٹ پر بحث ہوگا۔محکمہ خزانہ کی جانب ،جاری شیڈول مین کہا گیا ہے کہ13اکتوبر کو منصوبہ بندی،ترقی و نظارت،جل شکتی،آبپاشی و فلڈ کنٹرول،دیہی ترقی و پنچایتی راج،تعمیر عامہ محکموں جبکہ17 اکتوبر کو محکمہ زراعت،پھولبانی،محکمہ باغبانی،محکمہ انمل و شیپ ہسبنڈی،محکمہ ماہی گیری اور20اکتوبر کوعمومی انتظایمی محکمہ،محکمہ شہری ترقی و مکانات،محکمہ صحت و طبی تعلیم اور سکمز جبکہ21اکتوبر کو محکمہ بجلی،محکمہ تعلیم،محکمہ اعلیٰ تعلیم،محکمہ آفات سماویٰ انتظام،باز آبادکاری،امداد باہمی و تعمیر نو اور محکمہ داخلہ کے بجٹ اور نظر ثانی شدہ تخمینہ کی تجاویز کو زیر بحث لایا جائے گا۔