گذشتہ 4 دنوں سے بجلی سے محروم ، علاقہ گھپ اندھیرے میں
سرینگر///جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام سی میں بجلی کی بتر صورتحال Power shortage سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا گذشتہ 4 دنوں سے بجلی سے محروم ہے جس کی وجہ سے آبادی سردیوں کے ان ایام میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ ‘علاقے میں ابھی برف بھی نہیں ہوئی اور محکمہ بجلی نے ہمیں بجلی سے محروم رکھنا شروع کیا ہے۔انہوں نے حکومت اور محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3دنوں سے بجلی سے محروم ہے جس کی وجہ سے آبادی سردیوں کے ان ایام میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں جس کے سبب ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ ایک طرف حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ‘ہم ہر گھر میں بجلی فراہم کرے گے لیکن دوسری طرف زمینی حقائق کچھ اور ہے۔’ پہلگام سی میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں بجلی فراہم کی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔










