آشاجی پورہ اننت ناگ میں فٹ پاتھ پل نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

عارضی فٹ پاتھ پل تعمیر کیا جائے۔ اس فٹ پاتھ پل پر کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں‘‘

سرینگر// اننت ناگ کے آشاجی پورہ علاقے کے باشندوں کی شکایت ہے کہ دونوں علاقوں آشاجی پورہ اور جنگلات منڈی کے درمیان سو سال پرانا فٹ پاتھ کدل 2016 میں سلاب کی وجہ سے پوری طرح خستہ ہو چکا ہے – لوگوں کے مطابق آشاجی پورہ، جنگلات منڈی کے درمیان علاقہ میں آباد لوگ سالوں سے نالہ آرپتھ پر فٹ پاتھ پل نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اس خستہ حال فٹ پاتھ پل پر کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ سی این آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ مقامی شہری بشیر احمد نجار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالہ آرپتھ میں آشاجی پورہ کے مقام پر سو سال پرانا فٹ پاتھ کدل پوری طرح سے خستہ ہو چکا ہے جس سے علاقے کے بوڈھوں بچوں اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بشیر احمد نجار نے بتایا ہم کئی مرطبہ ضلع انتظامیہ کے پاس گئے لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کھبی دلچسپی نہیں لی- مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ اس علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نالہ آرپتھ کی شاخ پر آشاجی پورہ اور جنگلات منڈی کے درمیان ایک فٹ پاتھ پل کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔مقامی شہری شبیر احمد نے کہاخستہ حال عارضی پل لوگوں کے لیے وبال جان انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نفوس کی آبادی پر مشتمل علاقے میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث گونا گوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بنیادی ضروریات کے فقدان خصوصا نالہ پر پل تعمیر کئے جانے سے متعلق انتظامیہ سے کئی بار رجوع کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ سمیت عوامی منتخب نمائندوں نے ہر بار صرف سبز باغ ہی دکھائے۔‘‘ لوگوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران، منتخب عوامی نمائندوں نے ہر بار یقین دہانیوں سے کام لیا، لوگوں کو آرام پہنچانے کے لیے کبھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔مقامی لوگوں نے لیفٹینٹ گونر انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے پل کی تعمیر کا کام جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔