سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے عید میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ’’عید میلاد النبی ﷺکے پرمسرت موقع پر میں سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہمدردی ، محبت اور صالح زندگی کی راہ دکھائی ۔ ان کی آفاقی محبت اور ہمدردی کی تعلیمات ہم میں سے ہر ایک کو ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ رہنے اور سب کیلئے امن ، خوشحالی اور خوشی لانے کی رہنمائی کرے ۔ ‘‘










