حکومت دستکاری کی ترقی کیلئےہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔پرشانت گوئیل

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل نے کہا کہ حکومت دستکاروں اور کاریگروں کی ترقی کی خاطر جموںوکشمیر کی مدد کے لئے پُر عزم ہے۔اِن باتوں کا اِظہارپرشانت گوئیل نے آج یہاں کشمیر ہاٹ میں سر ٹیفکیٹ کی تقریب اور کاریگروں کے کارڈ وں کو تقسیم کرنے کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نیشنل کونسل فار پروموشن آف اُردو لنگویج ( این سی پی یو ایل ) نئی دہلی ڈاکٹر عقیل احمد اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم محمود احمد شاہ ، ٹرینی ، دست کار اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے اِختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرافٹ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوشن ( سی ڈی آئی ) جامع نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے جو کشمیر کے دستکاری کو مسابقتی مارکیٹنگ کی پائیداری بنانے کا ایک صحیح طریقہ ہے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت دستکاری کی ترقی کے لئے جموں وکشمیر اور اِس کے کاریگروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے نئے تربیتی مراکز اور دیگر معاونت کی ضرورت کے قیا م کی منصوبہ بندی کے لئے این سی پی یو ایل کی ستائش کی تاکہ نوجوان تعمیری طریقے سے روزگار میں شامل ہوسکیں اور بعد میں وہ اَپنے اور معاشرے کے لئے بڑے پیمانے پر اَپنا حصہ اَدا کرسکیں۔پرنسپل سیکرٹر ی نے کہا کہ اَب تک سات مصنوعات کے لئے جی آئی ٹیگز حاصل کئے جاچکے ہیں اور مزید سات مصنوعات کے لئے جی آئی ٹیگز کا عمل جاری ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ چیزیں آپ کی مصنوعات کو مارکیٹنگ کا منفرد موقعہ فراہم کریں گی اور دُنیا میں مقبول اور مصنوعات کی قیمتیں بہتر ہوں گی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر این سی پی یو ایل جو آبرو ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں اورڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لو م نے دستکاروں کی تربیتی پروگرام فراہم کرنے میں محکمہ اور این سی پی یو ایل کے تعاون پر بات کی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری پرشانت گوئیل نے 80 لڑکیوں میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جن میں سے 40سی ڈی آئی سری نگر سے اور 40 نے آبرو وومن ویلفیئر سوسائٹی بانڈی پورہ سے پیپر ماشی میں اَپنا چھ ماہ کا کورس کامیابی سے مکمل کیا۔