امت شاہ نے سری نگر میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی

سری نگر//مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سری نگر میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میںجموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا ، مرکزی حکومت کے دیگر سینئر اَفسران بشمول فوج ، سی اے پی ایف ، جموںوکشمیر پولیس اور جموںوکشمیر حکومت نے شرکت کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس سے کہا کہ وہ فعال طور پر مربوط اِنسداد ِ دہشت گردی آپریشنز کریں تاکہ وزیرا عظم نریندرمودی کے حوشحال اور پُر امن جموںوکشمیر کے نظریۂ کو پورا کیا جاسکے۔شری امت شاہ نے سڑکوں کو تشدد سے پاک اورقانونی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کی سراہنا کی ۔یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ’’ ہر گھر ترنگا‘‘مہم سے بے مثال جوش و خروش دیکھا گیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ دہشت گردوں اور علحٰیدگی پسندوں کا خوف نہ ہو۔ اُنہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور گذشتہ میٹنگوں میں سیکورٹی ایجنڈے کے مختلف پہلوئوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ دہشت گردی کے واقعات کو کم کیا جاسکے اور علحٰیدگی پسند نیٹ ورکس کو ختم کیا جاسکے۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو دہشت گردی کا صفایا کرنے کے لئے اِنتہائی پیچیدہ اور منصوبہ بند اِنسدادِدہشت گردی کارروائیوں سے مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اِس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور مؤثر ہونی چاہیے۔ متعلقہ ایجنسیوںکو جانچ کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام جس میں عناصر شامل ہیں جو دہشت گرد علحٰیدگی پسند مہم کو عام آدمی کی بھلائی کو نقصان پہنچانے میں مدد دیتے ہیں ، اِس کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں اور اسے برقراررکھتے ہیں ، کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔