ہال پلوامہ میںگولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ،عمر عبد اللہ کی مذمت

حادثاتی فائر میں نوجوان جاں بحق ،کیس درج پولیس اہلکار گرفتار:پولیس

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حال نامی علاقے میں ایک نوجوان ناکہ پارٹی میں شامل ایک اہلکار کی بندوق سے گولی نکلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے اس دوران پولیس نے فائر کو حادثاتی قرار دیکر پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے ایک کیس درج کر لیا ۔اس دواران جموںو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کر کے غیر جانب دارانہ تفیش کا مطالبہ کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال گاؤں میں بدھ کو مبینہ حادثاتی طور گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شہری شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران ایک اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی چلنے سے ایک شہری محمد عاصف پڑرو ولدمحمد ایوب پڑو ساکن پتروال شوپیان شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی شہری کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔کشمیر پولیس زون کے ٹویٹر ہنڈل سے پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بندوق سے حادثاتی فائرنکلنے سے آصف احمد ساکن پوٹر وال شوپیاں زخمی ہونے کے لقمہ اجل بن گیا ہے انہوں نے کہا اس حوالے سے ایک کیس زیر نمبر79/2022درج کر کے اس پولیس اہلکار کو گرفتار کیا ہے جس کی بندوق سے حادثاتی گولی چلی تھی۔اس واقعے کے خلاف عوام میں غم و غصہ پایا جا ررہا ہے ۔اس دوران جموو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔