مہلوکین غیر مقامی مزدور اور ایس پی او کی ہلاکت میں ملوث تھے : اے ڈی جی پی کشمیر
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج اور پولیس نے دو مشترکہ ملی ٹنسی آپریشنوں میں دو مقامات پر4الگ الگ جنگجو تنظیموں کے ساتھ منسک جنگجوکو مار گرا کیا ہے اس دوران جموںو کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی وجے کمار نے بتایا ایک تصادم میں مارے جانے والے ملی ٹینٹ پولیس اہلکار اور ایک غیر ریاستی مزدور کے قتل میں ملوث تھے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کشمیر کے بیچ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران 4 مقامی ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں منگل کے شام دراچھ نکس گاوںملی ٹنٹوںکی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد یہاں فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ محاصرہ شروع کیا ہے اس دوران جب یہاں فورسز کی تلاشی پارٹی پہنچی تو یہاں موجود ملی ٹینٹوںنے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا ہے جاری رہا ہے اس دوران اس آپریشن میں3مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ شوپیاں کے دراچھ نکس گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اورا س طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔انہوں نے کہا رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔جھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے مالو گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ابتدائی فائرنگ میں ایک ملی ٹینٹ مار ا گیا ۔اے ڈی جی پی جموں کشمیر پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایاانکونٹر میں مارے گئے ملی ٹینٹوں پلوامہ میں ایک ایس پی او ر ایک غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔پولیس نیتاہم چاروں کی فوری طور شناخت ظاہر نہیں کی ہے اس طرح سے ضلع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 4ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے ۔یہ تصادم آرائیاں اس وقت رونما ہوئی جب وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں فورسز کو ہددایت دی ہے کہ جموں وکشمیر کو ملی ٹینسی سے پاک کیا جائے ۔










