کپواڑہ//ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے نے آج تمام متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی تاکہ سپیشل سمری ریویژن 2022 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر(ڈی اِی او) نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس ( اِی آر اوز) ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز ( اے اِی آر اوز) اور دیگر متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اہداف کی تکمیل کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں۔ڈی اِی او نے کچھ اَفسران کے اَپنے فرائض کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ پر برہمی کا اِظہار کیا اور انہیں متنبہ کیا کہ اگر مقررہ مدت میں سپیشل سمر ی ریویژن کے عمل کے تحت اہداف کی تکمیل میں کوئی کوتاہی دِکھا گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ہدف بنائے گئے ووٹروں کے اِندراج کے عمل کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی بھی ووٹر غیر رجسٹر ڈ نہ رہ جائے۔ڈی اِی او نے اَپنے اَپنے دائرہ اختیار کے سپیشل سمری ریویژن کے تحت بہتر کارکردگی کے لئے کچھ اے اِی آر اوز کی بھی سراہنا کی میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیش رفت کا اَگلا جائزہ 9؍ اَکتوبر 2022ء کو لیا جائے گا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ہندواڑہ ، اے ڈی سی کپواڑہ ، ڈی ڈی اِی او ، ایس ڈی ایم لولاب ، ایس ڈی ایم کرناہ اور دیگر متعلقین موجود تھے۔










