ڈی جی جیل خانہ جات جموں و کشمیر کا پر اسرار قتل

جموں و کشمیر میںاپنی نوعیت کاخوفناک واردات ۔ایل جی کا اظہار دکھ

سری نگر//جموںو کشمیر میں اپنی نوعیت کے انوکھے اور خوفناک وارات میں ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیاکی لاش پر اسرار حالت میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد کر لی گئی ہے ۔اس دوران اے ڈی جی پی جمو ں مکیش سنگھ نے بتایا واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کرتے ہوئے اقتل میں مبینہ طور ملوث فسر موصوف کا گھریلو ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کے مطابق مرکزی کردار ادا کرنے والاے ہے جبکہ پولیس اس قتل کے تمام پہلو کو دیکھ رہی ہے اس دوران جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم نے ایک عظیم افسر کو کھو دیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے اْدھید والا علاقے میں پیر کی رات دیر گئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے ایک پولیس افسر کا مشتبہ حالات میں قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جیل ہیمنت کمار لوہیا گجنسو علاقے کے ادھید والا میں اپنے دوست کے گھر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ قتل معلوم ہوتا ہے۔جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر جیل کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ مشتبہ قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فرانسک ٹیم اور کرائم ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس دوران پولیس نے مقتول پولیس افسر کے گھر میں کام کر رہے ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو پولیس کے مطابق اس قتل کا مرکزی کردار نبھانے ولا ملزم ہے ۔اس حوالے سے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے مرکزی ملزم کے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاانہوں نے کہا ملزم ڈی جی جیل خانہ جات کا گھریلو ملازم تھااور اس واردات کے بعد وہ یہاں سے فرار ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کی شناخت یاسر احمد ولدمحمد یوسف لوہارساکن ہلہ رام بن کے طور کی ہے پولیس کے مطابق یاسر نے تعلیم مقامی سطح پر ہی حاصل کی تھی اوربارویں میں ہی تعلیم چھوڑ دی ہے ۔ذارئع کے مطابق پولیس نے ملازم کے دو بھائیوں منگیتر اور سسر کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔ادھر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس خوفناک قتل پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف ڈی جی ایک بہترین پولیس افسر ہونے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔منوج سنہا نے اس واردات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری ہیمنت لوہیا ایک بہترین پولیس افسر اور ایک عظیم انسان تھے انہوں نے بہت کی لگن سے ملک کی خدمت کی‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ان کی موت پر گہرا صدمہ ہوا، میں متوفی کے اہلخانہ اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔