سری نگر //گوجر وںاوربکروالوں کے لیڈروںنے پہاڑیوںکودرجہ فہرست قبائل یعنیSTکادرجہ دئیے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے دوسرے برادریوں کے حقوق کونقصان پہنچ سکتا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پیرکی شام جموں پہنچنے پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے یہاں مختلف وفود کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔گوجر اور بکروال، سکھ، ڈوگرہ سماج، یووا راجپوت سبھا اور امر کشتریہ راجپوت سبھا سمیت کئی دیگر برادریوں کے نمائندوں نے بھی مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ پہاڑی برادری کے ایک وفد جس میں مختلف سیاسی پارٹیوںکے لیڈر شامل تھے،نے اس برادری کو شیڈولڈ ٹرائب کا درجہ دینے کی مانگ مرکزی وزیرداخلہ کے سامنے رکھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑی برادری کے نمائندوںکو بی جے پی کے مقامی لیڈروں کی حمایت حاصل ہے ۔رپورٹس کے مطابق امت شاہ سے ملاقات کے دوران نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی کے کم سے کم2لیڈروںنے کہاکہ اگر پہاڑی برادری کی مانگ پوری کی جاتی ہے تووہ بھاجپامیں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم گوجروں اور بکروالوں نے پہاڑیوں کی مانگ کی مخالفت کی۔انہوںنے کہاکہ پہاڑی برادری شیڈولڈ ٹرائب کادرجہ پانے کیلئے ضروری معیار پر پورا نہیں اترتی ہے۔ گجر اور بکروال کے وفود نے وزیر داخلہ سے ان خدشات کو دُور کرنے کی اپیل کی کہ گوجروں، بکروالوں، گڈیوں اور سپیوں کے ST کی حیثیت کو یونین ٹیریٹری میں درج فہرست قبائل کے زمرے میں شامل کرنے سے لوگوں کے کسی دوسرے طبقے کو کم نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے یہاں تک کہاکہ پہاڑیوںکوایس ٹی کادرجہ دینے سے گجروں اوربکروالوں سمیت دوسری برادریوں کے حقوق کونقصان پہنچ سکتا ہے۔










