مقامی لشکر ملی ٹینٹ انکونڑمیں مارا گیا:اے ڈی جی پی کشمیر
سری نگر//جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں اتوار کی صبح فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی ہوئی ہے جس میں مقامی لشکر ملی ٹینٹ جاں بحق ہوا ہے۔اے ڈی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے بتایامارے گئے ملی ٹینٹ کے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا مہلوک ملی ٹینٹ حال ہی میں ایک جھڑپ میں مارا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا مزکورہ جنگجوکئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے باس کوچھن امام صاحب میںعلاقے میں فوج اور پولیس نے جنگجو کی موجوجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد یہاں فوج اور پولیس نے سی آر پی ایف کے ساتھ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے کو سیل کرنے کے بعد فوسز نے تلاشی کارروائی شروع کی ہے جس دوران علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا شدیدتبادلہ ہوا ہے جو ایک تصادم میں تبدیل ہوئی ۔کچھ وقت تک طرفین کے مابین گولیاں چلنے کے بعد علاقے میں پولیس نے ایک ملی ٹینٹ کی لاش کو برآمد کیا ہے پولیس نے بتایا مارے گئے جنگجوکے قبضے سے سلحہ اور گولی بارود ضبط کیا گیا ۔اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر پولیس زون نے لکھا ہے کہ مارا گیا ملی ٹینٹ کئی جرائم میں ملوث تھا۔انہوں نے ملی ٹینٹ کی شناخت نصیر احمد بٹ ساکن باسکوچھن نو پورہ محلے کے طور کی ہے ۔انہوں نے بتایا مارا گیا ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھاجو حال ہی میں ایک تصادم میں فرار ہوا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا علاقے میں اب تک ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ بستی اور ملی ٹینٹوں کی موجودگی کا خدشہ ہے ۔










