سری نگر//مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ5اکتوبر کوراج بھون سری نگرمیں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے ،جس میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ مرکزی داخلہ سیکرٹری ،جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری، فوج، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجو دہونگے ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ4اکتوبرکی صبح جموں وکشمیرکے2روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے ۔جموں پہنچنے کے فوراًبعدمرکزی وزیرداخلہ کٹرہ جائیں گے ،جہاں وہ ویشنو دیوی کے مندرمیں حاضری دیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امت شاہ جموںمیں کئی نئے ترقیاتی پروجیکٹوںکاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جموں سے موصوف راجوری جائیں گے ،جہاں وہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرنے کیساتھ ساتھ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔رپورٹس کے مطابق راجوری سے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سری نگر پہنچیں گے ،اوریہاں5اکتوبر کوراج بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے ،جس میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ مرکزی داخلہ سیکرٹری ،، فوج، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجو دہونگے ۔اس اہم ترین میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا ،جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، فوج، نیم فوجی دستوں، ریاستی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موجو دہونگے ۔میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال ،ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں،ملی ٹنسی کی سرگرمیوں ،دراندازی کی کوششوں ،سرحدوں پر پائے جانے والی تازہ صورتحال،سرحدپار سے منشیات اورہتھیاروںکی اسمگلنگ ،سرحدی علاقوںمیں ڈرون سرگرمیوں کے علاوہ جموں وکشمیرمیں جاری تعمیراتی وترقیاتی پروجیکٹوںکے ساتھ ساتھ مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموںکی عمل آوری کابھی تفصیلی جائزہ لیں گے ۔بتایاجاتاہے کہ سری نگرمیں قیام کے دوران مرکزی وزیرداخلہ یہاں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پرجاری کام کی رفتار کابھی جائزہ لیں گے اوراس سلسلے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگرمیں مصروفیات کومکمل کرنے کے بعدمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ بارہمولہ جائیں گے ،جہاںوہ اسٹیڈیم میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔










