سری نگر//جموںوکشمیر بینک نے اپنے گاہکوں ،صارفین اوراکائونٹ ہولڈروںکوخبردارکیاہے کہ وہ کسی دھوکے باز کے جھانسے میں اپنی اوراپنے بینک کھاتوں سے متعلق کوئی بھی تفصیلات یامعلومات کسی بھی صورت میں شیئرنہ کریں ۔جے کے این ایس کے مطابق جے اینڈکے بینک انتظامیہ کی جانب سے ہفتے کوجاری ایک مختصر انتباہ میں صارفین وگاہکوںکی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی جے اینڈکے بینک اپنے صارفین اورگاہکوں سے کبھی بھی خفیہ معلومات جیسے PIN، OTP، لاگ ان آئی ڈی، Passwordپاس ورڈ، CCVV وغیرہ کے بارے میں نہیں پوچھتا ہے۔جموں وکشمیر بینگ نے گاہکوں وصارفین کوخبردار کیاہے کہ وہ دھوکہ دہی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور ایسی تفصیلات شیئر نہ کریں۔










