سوپور میں پولیس شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کا انعقاد

سری نگر//پولیس شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور ان کی خیریت جاننے کیلئے، سوپور میں پولیس نے ڈی پی ایل سوپور میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ کی صدارت ڈی وائی ایس پی شری روہت گپتا جے کے پی ایس نے کی۔ اس موقع پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں پولیس ضلع سوپور کے شہداء پولیس کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا انعقاد پولیس شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔چیئرنگ آفیسر نے شہداء کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔چیئرنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو مختلف فلاحی اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی جو محکمہ پولیس کی جانب سے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جاتے ہیں اور پولیس کے تمام یونٹ شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء پولیس پریوار کے ناقابل فراموش رکن ہیں اور ان کے اہل خانہ کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ شہداء نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پولیس شہداء کے اہل خانہ نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اس رشتہ کو مزید مضبوط کرنے کی امید ظاہر کی۔