پوشن ابھیان کے تحت میگا ہیلتھ اینڈنیوٹریشن میلے کا انعقاد
ہندوارہ//آزادی کا امرت مہاتسو کے تحت نشہ مکت بھارت اور پوشن ابھیان کے تحت میگا ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار ویلگام، سی ڈی پی او ویلگام،بائز ہائر سکندڑی کے ویلگام کے پرنسپل بلال احمد،زونل ایجوکیشن افیسر موجود تھے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق اس موقع پر ائی سی ڈی ایس ویلگام نے کئی طرح کی سبزیاں اور دالیںبچوں میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر تحصلیدار ویلگام سرپنچ ویلگام اور دیگر مقررین نے پوشن ابھیان پروگرام پر روشنی ڈالی جبکہ پروگرام میں آئی سی ڈی ایس کے تمام ورکران موجود تھیں اس موقع پر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ آفیسر شمیم جی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پوشن ابھیان پروگرام ہر سال منایا جاتا ہے اور اس پروگرام کا انعقاد یکم ستمبر سے30ستمبر منعقد کیا جاتا ہے اور اس مہینے میں ہرپنچایت میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت ویلگام زون میں میگا پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نیوٹریشن پر زیادہ تر دھیان دیا گیا جس میں حاملہ خواتین کو نیوٹریشن اور اچھے پھل سبزیاں کھانیکے زیادہ تر استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی جس سے اس عورت اور اسکے بچے کی صحت اور بچے کی نشونما بھی اچھی رہیں۔ انہوں نے کہا ویلگام زون میں اس طرح کے کئی پروگرام منعقد ہونگے جس میں ویلگام کے دیہاتی علاقے شامل ہے اور ان علاقوں میں لوگوں تک بات پہنچانا انہیں اس بارے میں آگاہی دینا ہمارا مقصد ہے۔ پرگرام کے حاشے پر مقررین نے تحصیلدار ویلگام کے سامنے کئی مسائل رکھے جنہیں پورا کرنے اور ان پریشانیوں کو دور کرنے کے تحصلیدار موصوف نے یقین دہانی دی۔ اس دوران تحصیلدار ویلگام اور پروجیکٹ افیسر ویلگام سرپنچ ویلگام ویگر پی آرائیز نے آئی سی ڈی ایس ورکران نے لگائے گئے ا سٹالس کا معائنہ بھی کیا۔










