سکاسٹ جے نے 24 واں یومِ تاسیس منایا

چیف سیکرٹری نے ڈیجیٹل اقدامات کو اپناتے ہوئے فصل کی شدت کو بڑھانے کا مطالبہ کیا

جموں / /شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی آف جموں ( سکاسٹ جے ) نے بابا جیتو آڈیٹوریم مین کیمپس چٹھہ میں اپنا 24 واں یومِ تاسیس منایا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا مہمانِ خصوصی تھے ۔ پروگرام کا آغاز معززین کے ہاتھوں روائتی چراغاں سے ہوا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مہتا نے بابا جیتو آڈیٹوریم میں اس نمائش کا افتتاح کیا جس میں سکاسٹ جموں کے مختلف کے وِی کیز کے ذریعے فروغ دی گئی مختلف ٹیکنالوجیز اور ایف پی اوزکو دکھایا گیا تھا ۔ ڈی ڈی سی چئیر مین جموں بھارت بھوشن ، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار ، سابق ایم ایل اے پروفیسر گارو رام بھگت ، سابق وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر پی کے شرما ، نیشنل کوارڈینیٹر آئی سی اے آر ۔ این اے ایچ ای پی ڈاکٹر پی راما سندرم اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کووندر گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ساز گار موسمی حالات اور زراعت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور صحیح نقطہ نظر اور کوششوں سے یہ آسانی سے ہندوستان کے زرعی دارالحکومت کے طور پر ترقی کر سکتا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کی تقریباً 70 فیصد آبادی اپنی روزی روٹی کیلئے براہ راست یا بالواسطہ طور پر زراعت پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی اور فروغ اس کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے روشنی ڈالی کہ کسانوں کی گھریلو آمدنی میں جموں و کشمیر دیگر ریاستوں میں سرفہرست ہے اور اپنی آمدنی بڑھانے کے مزید طریقے تلاش کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 سے یو ٹی میں تیز رفتار ترقی کی وجہ سے ہم پہلے ہی مختلف شعبوں میں سرفہرست پانچ ریاستوں میں کھڑے ہیں ۔ نئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ کسانوں کو سوئل ہیلتھ کارڈ فراہم کئے گئے ہیں اور اسی کے مطابق کھیتی باڑی کے بارے میں ماہرانہ مشورہ دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ڈیجٹل پلیٹ فارم جیسے ایگرسٹیک اور لاگو کئے جانے والے منفرد کسان آئی ڈیز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا ۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ پرواز سکیم ہمارے کسانوں کو رعایتی نرخوں پر اپنی زرعی پیداوار بیرون ملک برآمد کرنے میں مدد کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے ماہرین پر زور دیا کہ وہ مختلف مداخلتوں کے ذریعے فصل کی شدت کو 2.5 سالانہ تک بڑھانے میں مدد کریں ۔ چیف سیکرٹری نے زراعت کو ایک خاص اور منفرد کیرئیر اور زندگی کا حصول قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کسانوں پر فخر ہے اور معاشرے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنے کیلئے مہم شروع کرنی چاہئیے ۔ پروفیسر جے پی شرما وائس چانسلر سکاسٹ جموں نے اپنے خطاب میں تمام تدریسی ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کو یومِ تاسیس پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کسانوں کی جموں و کشمیر کی زرعی ترقی میں نمایاں شراکت کیلئے ان کی تعریف کی ۔ جموں کی ممتاز شخصیت یعنی ڈاکٹر سشیل شرما ہیڈ کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی جموں ، مہنت روہت شاستری، سیوا بھارتی کے پردیپ کپور ، میجر جنرل ( ریٹائیرڈ ) ایس کے شرما ، ممبر ، ایس ایم وی ڈی این ہسپتال گورننگ باڈی اور ہیڈ وگیان بھارتی ، پریتی چودھری ( نشہ مکتی کیندر ) پونیت مہاجن ( خون کا عطیہ ) ، ویر پرتاپ سنگھ ، ہیڈ کیرئیر کونسلنگ ، گورہا سلاتھیہ ، ابھیشیک ابرول ( ایس ڈی ایم ) ، ہرمیت سنگھ ، تحصیلدار ، پلوی ، ہمانشو شرما ، سیوا بھارتی گو رکشا کو معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی زبردست شراکت کیلئے سہولت فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر سٹیچوٹری افسران ، فیکلٹی ممبران ، طلباء ، غیر تدریسی عملہ ، سماجی کارکن اور ترقی پسند کسان بھی موجود تھے ۔