جرنلزم یونیورسٹی میں ’کمیونٹی ریڈیو کرم ویر‘ کا ہوگا قیام

جرنلزم یونیورسٹی میں ’کمیونٹی ریڈیو کرم ویر‘ کا ہوگا قیام

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال واقع ماکھن لال چترویدی نیشنل جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن کو مرکزی حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ’کمیونٹی ریڈیو کرم ویر‘ کے قیام کے لیے خط دیا ہے۔ ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے جی سریش نے بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے یونیورسٹی کو وشنکھیڑی کیمپس میں نوتعمیر میں کمیونٹی ریڈیو ’کرم ویر‘ کے قیام کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت سے خط موصول ہوا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے لیے ضروری عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر نے ریوا میں نوتعمیر شدہ کیمپس میں کمیونٹی ریڈیو قائم کرنے کی بھی بات کی ہے۔ طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرنے اور مواصلاتی ترقی کے فروغ کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے کیمپس میں کمیونٹی ریڈیو کے قیام کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کو درخواست دی تھی۔ جس پر حکومت نے یونیورسٹی کو ’خط‘ دیا ہے۔ کمیونٹی ریڈیو کے متعارف ہونے سے یونیورسٹی کے طلبہ ریڈیو پروگراموں کی تیاری سے لے کر اس کی نشریات تک عملی ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کر سکیں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کےذریعے اس کا مواد تیار کرے گی۔