پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر کو شروع ہوگا اور 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر کو شروع ہوگا اور 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا

سرینگر//پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے حکومت کی طرف سے بلائی گئی ایک آل پارٹی میٹنگ 28 نومبر کو شروع ہوئی جس میں زیادہ تر اپوزیشن پارٹیوں نے پیگاسس جاسوسی کے سلسلے، مہنگائی میں اضافہ اور بے روزگاری پر بحث کا مطالبہ کیا۔میٹنگ میں ہونے والی بات چیت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈروں نے مغربی بنگال سمیت کچھ ریاستوں میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دائرہ اختیار میں توسیع کا مسئلہ بھی اٹھایا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے اور ڈیرک او برائن نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور منافع بخش پبلک سیکٹر یونٹس (پی ایس یو) کی ڈس انویسٹمنٹ پر قانون لانے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔تاہم عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے میٹنگ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اسے بولنے کی اجازت نہیں ہے۔آپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ واک آؤٹ کر گئے کیونکہ انہیں کسانوں سے متعلق مسائل، خاص طور پر ایم ایس پی پر قانون پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔حسب روایت سیشن کی شام کی میٹنگ میں موجود نمایاں اپوزیشن لیڈروں میں کانگریس کے ملکارجن کھرگے، ادھیر رنجن چودھری اور آنند شرما شامل تھے۔ ڈی ایم کے سے بالو اور تروچی سیوا، این سی پی سے شرد پوار، شیو سینا سے ونائک راوت، سماج وادی پارٹی سے رام گوپال یادو، بی ایس پی سے ستیش مشرا، بی جے ڈی سے پرسنا اچاریہ اور نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ۔پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہوگا اور 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا