وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی

شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹ کی شاندار روایات کو سراہا

سری نگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں جے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری(جے اے کے ایل آئی) رجمنٹل سینٹر کی دوبارہ تزئین و آرائش کے بعد وار میموریل کو وقف کیا اور 78ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔یہ تقریب رجمنٹل سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی تجدید شدہ وار میموریل کی نقاب کشائی کی اور ملک کی خدمت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے گل دائرے چڑھائے۔اِس موقعہ پرجموںوکشمیر کے سابق وزیرا علیٰ فاروق عبداللہ ، جے اینڈ کے لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے کرنل لیفٹیننٹ جنرل منیش ایری ،چیف آف سٹاف 15کور میجر جنرل سوربھ شرما، جی او سی 31 سب ائیریا میجر جنرل ابھی جیت مترا ، کمانڈنٹ جے اے کے ایل آئی رجمنٹل سینٹر سری نگر بریگیڈئیر وید بینوال اور رجمنٹ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری رجمنٹ جو ہندوستانی فوج کی سب سے زیادہ اعزاز یافتہ رجمنٹوں میں سے ایک ہے، بہادری اور قربانی کی ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے۔ یہ رجمنٹ 1947 کے تنازعے کے دوران قائم ہونے والی جموں و کشمیر ملیشیا سے وجود میں آئی اور اس نے 1965 اور 1971 کی جنگوں، سیاچن میں آپریشن میگھ دوت اور کرگل جنگ میں آپریشن وِجے سمیت کئی اہم فوجی کارروائیوں میں کلیدی کردار اَدا کیا۔رجمنٹل سینٹر کو اَپنی اعلیٰ تربیتی معیار اور ایک نئی نسل کے باہمت اور نظم و ضبط کے حامل فوجیوں کی تیاری میں اہم کردار اَدا کرنے پر بھی سراہا گیا ہے۔