سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے آئندہ سالانہ اِمتحانات کے دوران متعلقہ فریقین کی امتحانات سے متعلق شکایات، مسائل اور اِستفسارات کو حل کرنے کے لئے ایک ’ شکایات کے اَزالے اور نگرانی سیل‘ قائم کیا ہے۔یہ سیل اِس لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ شکایات کا بروقت اَزالہ کیا جا سکے اور اِمتحانات کے دوران پیش آنے والے مسائل کو کم کیا جا سکے۔یہ سیل شکایات کو درج کرے گا تاکہ ان کا بروقت تصفیہ ہو سکے اور فوری اِصلاحی اقدامات کئے جا سکیں۔ یہ سیل شکایات کا اِندراج کرے گا، ان کے بروقت حل کو یقینی بنائے گا اور جہاں بھی ضروری ہو، اِصلاحی کارروائی عمل میں لائے گا۔ یہ سیل سیکرٹری جموںوکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن(جے کے بی او ایس اِی)کی براہِ راست نگرانی میں کام کرے گا۔دریں اثنا، بورڈ نے سینٹر سپراِنٹنڈنٹوں اور ان کے نگران عملے پر زور دیا ہے کہ وہ اِمتحانات کے تقدس اورشفافیت کی حفاظت کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِمتحانات منصفانہ، شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہوں۔بورڈ نے مزید کہا کہ اِمتحانات کے تقدس اور شفافیت کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گیمتعلقہ فریقین اَپنی شکایات jsexamsjd.jkbose@jk.gov.in , 0191-2585732 (جموںکے لئے) اور jsexamskd.jkbose@jk.gov.in , 0194-3186762 (کشمیر کے لئے) اِی میل پتوں او رفون نمبروں پر درج کرواسکتے ہیں۔
حج 2027: محرم کوٹے کے تحت 500 عازمین منتخب
کرگل خطے کے لوگوں کیلئے اہم انتظامی پیش رفت
حادثات اور خودکشی کی کوششوں کی روک تھام کیلئے اقدام
کسی بھی سرکاری افسر کی جانب سے توہین آمیز رویے کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں
احتجاج کے بجائے باہمی افہام و تفہیم اور قومی تعمیر و ترقی کا راستہ اختیا ر ہونا چاہئے
بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی پہل
میٹنگ کے دوران آئی اے ایس آفیسر کی خاتون JKASافسر کے ساتھ بدسلوکی
چیف سیکرٹری نے جموں اور سری نگر کیلئے کثیر الجہتی ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا
بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے سالانہ اِمتحانات سے قبل شکایات کے اَزالے کیلئے ایک سیل قائم کیا
سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی نے اہم ترقیاتی اقدامات اور محکمانہ ترجیحات کا جائزہ لیا










