Govt renames LAWDA as LCMA

حکومت نے لائوڈا کا نام ’جے اینڈ کے کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَتھارٹی ‘رکھ دِیا

جموں// حکومت نے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ( ایل اے ڈبلیو ڈی اے ) کانام بد ل کر جموںوکشمیر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَٹھارٹی ( ایل سی ایم اے ) رکھا ہے ۔مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے جموںوکشمیر ڈیولپمنٹ ایکٹ 1970 (1970 کا ایکٹ XIX)کے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) مذکورہ ایکٹ کے تمام مقاصد کے ذریعے عطا کردہ اِختیارات کے اِستعمال میں اَتھارٹی کا نام تبدیل کردیا ہے ۔