سری نگر// عابد تیلی جن کے پاس سری نگر سے کنیا کماری تک 8دِن ایک گھنٹہ اور 39 منٹ میں تیز ترین سائیکل مہم کا ریکارڈ ہے ، نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی۔عابد تیلی نے اِس کارنامے سے گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اَپنا نام درج کیا ہے۔مشیر موصوف نے عابد تیلی سے اِس کی مہم ، شوق اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سننے میں گہری دِلچسپی لی اور یہاں تک کہ اِس کی تجاویز کو بھی گوش گزار کیا۔عابد تیلی نے بہت جلد منالی سے لیہہ جانے کے لئے دِلچسپی ظاہر کی۔مشیر فاروق خان نے انہیں یقین دِلایا کہ یوٹی اِنتظامیہ ان کے متوقع مہم میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اُنہوں نے انہیں قومی سطح کے اِنسٹی چیوٹ میں تربیت کے لئے ہرطرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اُنہوں نے مزید کہاکہ محکمہ امور ِ نوجوان و کھیل کود مختلف کھیل کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد اِقدامات کر رہا ہے۔










