Jammu kashmir Crickt associatin

جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے ونو منکڈ ٹرافی کیلئے اسکاڈس کا اعلان کیا

جموں / /جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے اینو مانکڈ انڈر 19 ٹورنامنٹوں کے لئے مردوں اور خواتین کے اسکاڈس کا اعلان کیا ہے۔ایسو سی ایشن کے رکن برگیڈیر (ر) انیل گپتا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردوں اور خواتین کی جونیئر سلیکشن کمیٹیوں نے چیف سلیکٹروں ارن شرما اور پرتیبھا ودھرا بھسین کی سربراہی میں انڈر 19 ونو مانکڈ ٹرافی میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے کے لئے ٹیم کو منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے زیر اہتمام20 ستمبر سے 18 اکتوبر تک کھیلی جانے والی یک روزہ ٹرافی کے لئے بھی خواتین انڈر 19 ٹیم کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کی فہرست متعلقہ سلیکشن کمیٹیوں نے ایسوسی ایشن کی سب کمیٹی کو پیش کی تھی۔دریں اثنا کرکٹ آپریشنز اینڈ ڈیولوپمنٹ کے رکن متھن منہاس نے سلیکٹروں کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے جموں وکشمیر میں کرکٹ کونئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔قانونی امورکے رکن سنیل سیٹھی نے کہا کہ ہم ٹیموں کو مکمل طور پر تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ کھیل کے اعلیٰ سطحوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔مردوں کے انڈر 19 ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد ہریر صوفی (کپتان)،ضیا فیصل، اکشٹ گنڈرال (نائب کپتان)، آریہ سونش ٹھاکر، عبد الباری، یوراج سیانی، دانش ہلال، آکاش ایوب بٹ، محمد نوید، تابش نثار، رنجوٹ سنگھ، ونشاج شرما،نتیم ابرول، یاسر رشید، دھرو سنگھ پرمر، جسبیر سنگھ، مانک جسروتیہ، باسط بشیر شامل ہیں جبکہ راجو شرما ٹیم کے چیف کوچ ہیں۔خواتین انڈر19 ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں ردراکشنی چب (کپتان)، سادیہ وانی (نائب کپتان)،اننیا شرما، آفرین ملک، انوی سنگھ، للیتہ، صحرش طارق،خوشبو آفتاب، سکینہ، شینہ، ونشیکہ، رونق جہان، ماریہ نورین، بھوندیپ کور، مہک، آبرو میر، نیمانی، شیتل، ثانیہ، اروین شامل ہیں جبکہ چیتن دھنگرا اس ٹیم کی چیف کوچ ہیں۔