نارتھ پرائمیئر لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ کا افتتاح

سرینگر//نارتھ پرائمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا ۔افتتاحی میچ میں ڈانگر پورہ الیون نے بانڈی پورہ الیون کو شکست دے کر جیت درج کی ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بانڈی پورہ الیون اور ڈانگر پورہ الیون کے درمیان کھیلا گیا اور بانڈی پورہ الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا ۔بتایاجاتا ہے کہ بانڈی پورہ الیون نے سبھی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر20اورس میں109رنزبنائے اورٹیم کے کھلاڑی ارشاد احمد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے24رنز بنائے جبکہ بانڈی پورہ الیون کی حریف ٹیم ڈانگر پورہ الیون نے صرف 10اورس 4گیندوں پر 109کا حدف پورا کرکے میچ کو اپنے نام کردیا اور فاتح ٹیم کے قومی شہرت یافتہ کھلاڑی منتظر وانی نے گیند بازی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے متواتر طور 4وکیٹیں لیں ۔اس موقعہ پر فاتح ٹیم کے منتظر وانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔جس موقعہ پر انعام اور توصیفی اسنا د سے نوازا گیا اور کہا گیا کہ منتظر وانی جہاں کرکٹ میں ایک شناخت بنا چکا ہے وہیں دوسرے کھیلوںمیں بھی خاصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔