امریکہ کے اسرائیل سے تعلقات ’طفیلی‘ ہیں ، عراقچی کا طنز

امریکہ کے اسرائیل سے تعلقات ’طفیلی‘ ہیں ، عراقچی کا طنز

تہران/ایجنسیز// ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہیکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی فائدہ کے بجائے ایک ’طفیلی‘ نوعیت اختیار کر چکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے گزشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر امریکی ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے دفاع کیلئے امریکہ نے اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز بھی استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کو باہمی فائدے پر مبنی قرار دینے کے بجائے ایک ’’طفیلی تعلق‘‘ ظاہر کرتی ہے۔