یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا

یو ایف سی: اسلام مخاشیف نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا

واشنگٹن/ ایجنسیز//روس سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹسٹ اسلام ماخاشیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش فائٹر این مچاڈو گیری کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔امریکہ کے شہر فلاڈلفیا میں ہونے والے مقابلے میں اسلام مخاشیف نے 5 راؤنڈز پر مشتمل سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں ججز کے متفقہ فیصلے کے تحت این مچاڈو گیری کو شکست دی۔آئرش چیلنجر این مچاڈو گیری نے دفاعی چیمپئن کیلئے کئی مواقع پر مشکلات پیدا کیں لیکن مخاشیف کی مضبوط اور مسلسل ریسلنگ نے انہیں مقابلے پر قابو پانے میں مدد دی۔ اس فتح کے ساتھ ماخاچیف نے یو ایف سی میں مسلسل 17 فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل یو ایف سی میں مسلسل 16 فتوحات کا ریکارڈ برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے پاس تھا جو اسلام مخاشیف نے چیک میڈالینا کو شکست دیکر برابر کیا تھا۔