ناگپور/یو این آئی// ناگپور کی 17سالہ ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹر آدیتی موریشور چوکھانڈے نے مبینہ طور پر ودربھ کرکٹ اسوسی ایشن (وی سی اے ) کی انڈر19ٹیم میں انتخاب نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اکولہ کی رہنے والی آدیتی گزشتہ دو برس سے اپنی والدہ کے ساتھ ناگپور میں رہ کرکرکٹ کی تربیت حاصل کر رہی تھیں۔ واقعہ صبح تقریباً 5:30 بجے لکشمی نگر کے ایک مکان میں پیش آیا، جو بجاج نگر پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ پولیس کے مطابق آدیتی نے ریاستی سطح کے انڈر15ٹورنمنٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود وی سی اے کی انڈر19ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر ذہنی دباؤکا شکار ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی ملا ہے ، جس میں انتخابی عمل میں کامیابی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، پنچنامہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس سلسلے میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ کا تعین مکمل تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔
لداخ میں نمبرداروں کیلئے خوشخبری کا پیغام
سوپور میں آتشزدگی سے سیبوں کا ذخیرہ خاکستر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا آئی آئی ایم جموں میںجے اینڈ کے جی سی سی سمٹ 2026 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب
جاوید رانا نے سرنکوٹ میں مغل روڈ پر وائلڈ لائف ایکو ٹورازم ہٹ کا اِفتتاح کیا
جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کی 45 فیصد اسکیمیں مکمل
گرج چمک اور تیز ہوائوں کا امکان
مشیر ناصر اسلم وانی نے ٹی ٹی ایف حید ر آباد 2026 میں کشمیر میراتھن اور سرمائی سیاحت کو اُجاگر کیا
جنگلات کے حقوق قانون پر عمل درآمد
ٹریفک کے شدید دبائوکا خدشہ
کشمیری فلمساز عرفات شیخ کو راحت ملی










