شرمیلا نے تاریخ رقم کیہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل

شرمیلا نے تاریخ رقم کیہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل

گلاسگو/یو این آئی// ہندوستان کی شرمیلا دھنکھڑ نے کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ایتھلیٹکس کے شاٹ پٹ مقابلے میںگولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی، جبکہ ان کی ساتھی کھلاڑی شلپا کے شائلا نے خواتین کے شاٹ پٹ ایف-57 مقابلے میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔ ہندوستانی پیرا ایتھلیٹس نے یہاں یادگارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شرمیلا دھنکھڑ نے سیزن کی بہترین 9.81 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے دو دہائیوں پر محیط میڈل کے انتظارکو ختم کردیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ایتھلیٹکس کا گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ہندوستان کی خوشی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شلپا کے شائلا نے ذاتی بہترین 7.26 میٹر تھرو کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔ نائجیریا کی یوچاریا اییازی کی ایک کوشش کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد شلپا میڈلکی دوڑ میں شامل ہوئیں۔ دوسری جانب قومی ریکارڈ یافتہ تیجس شرسے نے کامن ویلتھ گیمز کی مردوں کی 110میٹر رکاوٹ دوڑ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے ہندوستانی بن کر ایک اور تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اپنی ہیٹ میں 13.76 سیکنڈ کا وقت لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور آٹھ فائنلسٹوں میں جگہ بنائی۔تاہم 24 سالہ تیجس شرسے کا سفر مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
، کیونکہ فائنل کے دوران وہ زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے چوٹ کے باوجود دوڑ مکمل کی اور 15.39 سیکنڈ کے ساتھ آخری مقام پر رہے ، جبکہ جمیکا کے ڈیماریو پرنس نے 13.17 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا۔مردوں کی لانگ جمپ میں بھی ہندوستانی ایتھلیٹس نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ کامن ویلتھ گیمز 2022کے سلور میڈل یافتہ مرلی سری شنکر نے پہلی ہی کوشش میں 8.01 میٹر کی چھلانگ لگا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ وہ گروپ اے میں خودکارکوالیفائنگ معیار عبور کرنے والے واحد ایتھلیٹ رہے ۔ لوکیش ستیہ ناتھن نے بھی 7.77 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں قومی ریکارڈ یافتہ گُریندر ویر سنگھ کا سفر ہیٹ مرحلے میں ہی ختم ہو گیا۔ انہوں نے اپنی دوڑ 10.39 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا، لیکن سیمی فائنل میں رسائی کے لیے درکار 10.24 سیکنڈ کے معیار تک نہ پہنچنے کے باعث مجموعی طور پر 28ویں نمبر پر رہے ۔ادھر برمنگھم 2022 کے برونز میڈل یافتہ تیجسوین شنکر کو مردوں کی ہائی جمپ میںزخمی ہوئے ۔