حیدرآباد/راست // ڈویڑن ٹو ڈے کرکٹ لیگ کے ایک اہم مقابلے میں چارمینار کرکٹ کلب نے کمبائنڈ ڈسٹرکٹ1کو 258 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ چارمینارکی کامیابی میں سید غازی عباس کی تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 11 اوورز میں محض 33 رنز دے کر 5 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں چارمینارکرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 427/8 کا اسکور کھڑا کیا، جواب میں کمبائنڈ ڈسٹرکٹ1 کو 169 تک محدود رکھنے میں سید غازی عباس کی 5 وکٹوں نے اہم رول ادا کیا ۔اس کامیابی سے کامیاب ٹیم کو 2 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔










