فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جرمنی کے ایلگزینڈر نے جیت لیا

پیرس/ ایجنسیز //فرنچ اوپن ٹینس 2026کے مینز سنگلز مقابلہ میں ایلگزینڈر زیوریو کو فتح حاصل ہوئی ہے ۔جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو نے فائنل میں اٹلی کے فلیوویو کو بولی کو پورے 5 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل 4 گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد زیوریو کیریئر میں پہلی مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔جرمنی اور اٹلی کے کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکے میں جیت کا اسکور 6۔1، 4۔6، 6۔4، 6۔7 اور 6۔1 رہا۔ الیگزینڈر زویریو اس سے قبل تین گرینڈ سلیم فائنل ہار چکے تھے لیکن اتوار7؍جون کو جرمن کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے پہلے بڑے اور اہم میاچ کے ساتھ اس سلسلے کا خاتمہ کیا۔ ورلڈ نمبر 3 نے سنٹر کورٹ پر سنسنی خیز پانچ سیٹس کے میاچ میں اٹلی کے فلاویو کوبولی کو شکست دینے میں چار گھنٹے سے زیادہ کا وقت لیا۔