سری نگر// وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے’ عالمی یومِ ماحولیات ‘ کیا موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے آنے والی نسلوں کے لئے ماحول کے تحفظ اور اس کی بقا کو یقینی بنانے کی خاطر اِجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی یومِ ماحولیات ہمیں قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کی مشترکہ ذِمہ داری کا احساس دِلاتا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ نہ صرف دیرپا ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ خوراک کی حفاظت، زرعی پیداواری صلاحیت اور کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے بھی اہم ہے ۔اُنہوں نے ماحول دوست زرعی طریقوں کو اَپنانے، شجرکاری کے فروغ، آبی وسائل کے تحفظ اور آلودگی میں کمی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کسانوں، نوجوانوں، تعلیمی اِداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں پر زور دِیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور ایک سرسبز و صحت مند مستقبل کی تعمیر میں اَپنا رول اَداکریں۔جاوید احمد ڈار نے جموں و کشمیر میں دیرپا زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی طریقوں اور ماحولیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گرین گور کو بڑھانے، قدرتی وسائل کے مؤثر اِستعمال کی حوصلہ اَفزائی اور ماحولیاتی تحفظ کے کے حوالے بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف اَقدامات کئے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’آئیے ہم اپنے ماحول کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور دیرپا دُنیا ورثے میں مل سکے۔‘‘اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی شعور کو زِندگی کا حصہ بنائیں اور ماحولیاتی دیرپائی کے اِجتماعی ہدف کے حصول میں اَپنا رول اَدا کریں۔
حکومت نے بھدرواہ میں تاریخی رتن گڈھ قلعہ کی بحالی کیلئے10 کروڑ روپے کی منظور ی دِی
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف










