کئی آئی اے ایس اور کے اے ایس افسران کے تبادلے و تقرریاں
سرینگر// یو این ایس//حکومت نے منگل کے روز یونین ٹریٹری میں ایک تازہ انتظامی رد و بدل کے تحت کئی آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ احکامات جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ گورنمنٹ آرڈر کے تحت صادر کیے گئے ہیں۔ حکم نامے کے مطابق ان تبادلوں اور تقرریوں کو فوری طور نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق جاری حکم نامے کے مطابق انیل بنکاجو اس وقت محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح مہما مدن جو محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھیں، کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ مقرر کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آشا چودھری ملہوتراجو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کی منتظر تھیں، کو چیف ایگزیکٹو آفیسر جے کے ای جی اے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اگلے احکامات تک ڈائریکٹر ڈیفنس لیبر پروکیورمنٹ جموں و کشمیر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ادھر محمد ریاض جو محکمہ جنگلات، ماحولیات و ایکولوجی میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کرناہ-ٹنگدھار مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایک خالی اسامی کے خلاف عمل میں لائی گئی ہے۔حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تبادلے اور تقرریاں لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر انجام دی گئی ہیں اور ان پر فوری طور عمل درآمد ہوگا۔










