بحالی کے کاموں کو 15 جون تک مکمل کرنے ، معیار اور بروقت تکمیل پر زور دیا
سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے جموں و کشمیر میں جاری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی ) کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ کاموں کی ڈویژن وار حالت کا جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی ، سیٹیز اینڈ ٹاؤنس ، میکنیکل اور نابارڈکے تحت پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ معیار اور کارکردگی پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے صحت اور طبی تعلیم کے شعبوں سمیت پی ڈبلیو ڈی کے تمام کاموں کی انجام دہی میں ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ بلا جواز تاخیرکرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شروع میں انہوں نے ہدایت دی کہ پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤسز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کاموں کو تیز کیا جائے اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں بلیک ٹاپنگ کے کاموں کو بروقت انجام دینے پر بھی زور دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیا جن میں آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس وائی ، سیٹیز اینڈ ٹاؤنز ، سی آر آئی ایف ، آر آئی ڈی ایف ، Pothole اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے اجزاء شامل ہیں ۔ انہوں نے سینئر افسران بشمول سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے سائٹ کا دورہ کریں ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے تمام انجینئرنگ ونگز کے چیف انجینئرز ، ڈائریکٹر فائنانس ، منصوبہ بندی کے افسران ، سپرنٹنڈنگ انجینرز اور ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی ۔










