transfers

جموں و کشمیر میں پولیس میں بڑا ردوبدل، 82 افسران کے تبادلے و تقرریاں

کئی ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شامل محکمہ داخلہ کا حکم جاری

سرینگر//یو این ایس//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے مختلف رینکس کے 82 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکومتی حکم نامے کے مطابق یہ تبادلے انتظامی مفاد میں کیے گئے ہیں۔حکم نامے کے تحت تیجندر سنگھ، ڈی آئی جی راجوری،پونچھ رینج کو آئی جی پی سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سارہ رضوی، ڈی آئی جی ادھم پورریاسی رینج کو آئی جی پی کرائم جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہدمعراج راتھر، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر کو ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کمیونیکیشن اور شری دھر پاٹل ڈاؤلو، ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن کو ڈی آئی جی جموں،سانبہ،کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق حسیب الرحمن، ڈی آئی جی ریلوے کو ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر جبکہ نشا ناتھئیل، ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) پی ایچ کیو کو ڈی آئی جی آئی آر جموں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ونود کمار کو ڈی آئی جی شمالی کشمیر رینج اور مقصود الزمان کو ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح شیوش کمار شرما کو ڈی آئی جی ادھم پور،ریاسی، سرگن کو ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن، اور سندیپ وزیر کو ڈی آئی جی راجوری،پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ انیتا شرما کو ڈی آئی جی سی ڈی و ایس ڈی آر ایف جموں اور جتیندر سنگھ جوہر کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پی ایچ کیو مقرر کیا گیا ہے۔زاہد نسیم منہاس کو ڈی آئی جی ریلوے جبکہ دیگر کئی افسران کو ایس ایس پی، ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی سطح پر مختلف اضلاع اور یونٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق امود ناگپورے اشوک کو ایس ایس پی اننت ناگ، امرت پال سنگھ کو ایس ایس پی ادھم پور، انوج کمار کو ایس ایس پی سانبہ اور سدھانشو دھاما کو ایس ایس پی گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح بسمہ قاضی کو ایس ایس پی ٹیک سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز، دیپیکا کو ایس ایس پی سی ٹی ایف ڈی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز اور کارتک شروتریہ کو ایس ایس پی ڈوڈہ مقرر کیا گیا ہے۔مزید تبادلوں کے تحت مکوند تبریوال کو ایس ایس پی ریاسی، ہری پرساد کو ایس ایس پی بڈگام، اور نہا جین کو ایس پی ایسٹ سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔حکومت نے متعدد دیگر افسران کو مختلف بٹالینز، سی آئی ڈی، سکیورٹی، ٹریفک اور آپریشنز ونگز میں بھی نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں تاکہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وسیع پیمانے پر ردوبدل محکمہ میں انتظامی بہتری اور خدمات کی مؤثر فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔