جے اینڈ کے وِکست یوتھ پارلیمنٹ۔2026

جے اینڈ کے وِکست یوتھ پارلیمنٹ۔2026

جاوید رانا کا جمہوری عمل میں نوجوانوں کی جرأت مندانہ شمولیت پر زور

جموں//وزارتِ اَمورِ نوجوان و کھیل کود کی’ وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ (وِی بی وائی پی) 2026 ‘ایک اہم پہل ہے کا جے کے رائونڈ جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لئے نوجوان قائدین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا نے پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دے گا، شہری بیداری میں اِضافہ کرے گا اور پالیسی سازی میں باخبر شرکت کو ممکن بنائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام 18 سے 25 برس کے اَفراد کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ اہم قومی مسائل پر غور وخوض کر سکتے ہیں، اَپنے خیالات کا اِظہار کر سکتے ہیں اور ملک کی ترقی کے سفر میں اہم رول اَدا کر سکتے ہیں۔وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ (وِی بی وائی پی) 2026 کو تین سطحی نظام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع، ریاست/ یوٹی اور قومی سطح شامل ہیںتاکہ شرکأ مسابقتی مراحل کے ذریعے آگے بڑھ سکیں۔جے کے رائونڈ میں مختلف اَضلاع سے نمایاں کارکردگی دِکھانے والے شرکأ نے حصہ لیاجنہوں نے اَپنی تنقیدی سوچ، تقریری مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بامعنی مباحثوں کے ذریعے کیا۔اس رائونڈ کا تھیم’’یونین بجٹ 2026۔ ہندوستانی نوجوانوں کے لئے وِکست بھارت 2047 کی طرف سفر کو مضبوط بنانا‘‘ تھاجس نے غور و خوض اور پیشکشوں کی رہنمائی کی۔یوتھ پارلیمنٹ کے دوران شرکأ نے یونین بجٹ 2026 پر ایک فکری بحث میں حصہ لیاجس میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے،اِختراعات اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔ خیالات کے تبادلے نے ملک کے دیرپا مستقبل کی تشکیل پر بجٹ کے اثرات کو اُجاگر کیا۔بتایا گیا کہ اس رائونڈکے تین بہترین فاتحین قومی سطح کے’ وِکست بھارت یوتھ پارلیمنٹ پروگرام‘ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔اِس موقعہ پررُکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، ڈائریکٹر نثار بٹ اور جیوری اراکین سونینا مہتا، پروفیسر مشتاق وانی اور سمرجیت سنگھ سمیت دیگر سینئر اَفسران اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔