omar abdulla

الیکشن کمیشن کی تبادلے نتائج نہیں بدل سکتے

ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ// عمر عبداللہ

سرینگر//یو این ایس / جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبدالہہ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے تبادلے انتخابی نتائج کو متاثر نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘‘الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی حد بندی یا انتظامی تبدیلیاں نتائج کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دن ممتا دیدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی جیت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حمایت ہی اصل فیصلہ کن عنصر ہوتی ہے، نہ کہ سرکاری افسران۔عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے وسیع پیمانے پر تبادلے عموماً ان ریاستوں میں دیکھے جاتے ہیں جہاں بی جے پی برسرِ اقتدار نہیں ہوتی، خصوصاً مغربی بنگال میں۔واضح رہے کہ مرکزی انتخابی کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد متعدد اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیں، جن میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری اور پولیس کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو منعقد ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔