مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث 72 ٹائیگرز ہلاک

مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث 72 ٹائیگرز ہلاک

بانگ کاک/ایجنسیز//تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ مائی Chiang Mai میں جانوروں کے نجی پارک (ٹائیگر کنگڈم) میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث چند ہفتوں میں 72 ٹائیگرز ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ٹائیگرز کی ٹسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا پائے گئے۔ قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات بر وقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، جب تک صورتِ حال کا اندازہ ہوا، بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس حوالے سے پارک انتظامیہ سے فوری طور پر مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔